3 جنوری، 2025، 6:44 PM

یمن سے اسرائیل پر ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

یمن سے اسرائیل پر ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

یمنی مسلح افواج نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن "فلسطین 2" ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کے ساتھ کیا گیا، جس نے ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔ یمن سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن نے مقبوضہ یافا میں اسرائیلی قبضے کے دو اہداف کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا۔

یمنی مسلح افواج نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن "فلسطین 2" ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کے ساتھ کیا گیا، جس نے ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔

اس سے قبل صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ مغربی رام اللہ میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے کو یمن نے نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی طرف سے جاری رپورٹس کے مطابق یمن سے داغا گیا ایک میزائل رام اللہ شہر کے مغرب میں ایک فوجی اڈے پر گرا ہے۔

صیہونی حکومت کی فوج نے یمنی میزائل کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایک میزائل مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور اس کا مقابلہ کرنے کی کوششیں کی گئیں اور اس کے نتائج کی تحقیقات جاری ہیں۔

صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے بھی اعلان کیا ہے کہ پناہ گاہوں میں بھاگتے ہوئے 12 آباد کار زخمی ہوئے اور 9 دیگر کو شدید خوف کے باعث طبی مراکز میں لے جایا گیا۔

News ID 1929302

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha