مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آذر بائیجان میں طیارے کے المناک حادثے پر اپنے ایک پیغام میں صدر الہام علی اوف اور آذربائیجان کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان ایئرلائن کا طیارہ قازق کیسپین کے شہر اکتاو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے علاقے چیچنیا جاتے ہوئے فلائٹ 8432 گر کر تباہ ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے 25 افراد بچ گئے۔
آپ کا تبصرہ