22 دسمبر، 2024، 4:09 PM

پاکستان میں دہشت گردی کا واقعہ، ایرانی سفیر کا تعزیتی پیغام

پاکستان میں دہشت گردی کا واقعہ، ایرانی سفیر کا تعزیتی پیغام

پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے دہشت گردانہ حملے میں 16 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے پاکستان میں تعینات سفیر رضا امیری مقدم نے دہشت گردی کے واقعے میں ملک کے 16 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک دہشت گردانہ حملے میں 16 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی خبر سن کر صدمے سے دوچار ہوں۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ میں پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام خاص طور پر شہداء کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے شہداء اور سوگوار خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔"

News ID 1928996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha