15 دسمبر، 2024، 7:46 PM

شام میں استحکام ضروری، عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سربراہ خلیج فارس تعاون کونسل

شام میں استحکام ضروری، عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سربراہ خلیج فارس تعاون کونسل

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے شام میں پیش آنے والے واقعات پر موقف اختیار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الخلیج آن لائن کے حوالے سے بتایا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے علاقائی سالمیت اور شام کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے کونسل کی حمایت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کا استحکام از حد ضروری ہے اور ہم اس ملک کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ کونسل شام کی خود مختاری اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتی ہے اور شامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

البدیوی نے شام سے متعلق عرب رابطہ کمیٹی کے اردن میں منعقدہ اجلاس کے بیان کا بھی خیر مقدم کیا۔

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے شام کی تعمیر نو  میں شرکت اور اس ملک کے عوام کے مصائب کے خاتمے کے لئے اس کمیٹی کے بیان پر تاکید کی۔

News ID 1928823

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha