مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا کہ شام کے مختلف صوبوں میں شامی اور روسی فضائیہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کررہی ہیں۔
شامی جنگی طیاروں نے ادلب کے جنوب مشرق میں دہشت گردوں کے اسلحہ ڈپو پر بمباری کی اور بھاری مقدار میں ہتھیار تباہ کردیا۔
دوسری جانب دمشق سے شامی فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں ایجاد کرکے شامی عوام کو رعب و وحشت میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں۔ دمشق پر حملے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
آپ کا تبصرہ