مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی شام کو دورہ مکمل کرکے ترکی پہنچ گئے ہیں۔
انقرہ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کا سفر کامیاب رہا ہے اور صدر بشار الاسد سے مفید گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ شام میں حالات بہت سخت ہیں البتہ شامی حکومت تکفیری دہشت گردوں کے مقابلے میں مضبوط اور مکمل تیار ہے۔
عراقچی نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بشار الاسد، شامی حکومت، فوج اور عوام کے ساتھ ہے۔ گذشتہ سالوں کے دوران اس سے بھی سخت حالات میں داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کا بہادری سے مقابلہ کیا گیا۔ ایرانی اور مقاومتی گروہوں کی حمایت شام کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ انقرہ میں ترک وزیرخارجہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوگی۔ دونوں ممالک کچھ امور پر مشترکہ طور پر تشویش رکھتے ہیں جن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ