14 نومبر، 2024، 8:45 AM

مقاومتی محاذ نے امام علی (ع) اور امام حسین (ع) سے درس لیا ہے، حماس

مقاومتی محاذ نے امام علی (ع) اور امام حسین (ع) سے درس لیا ہے، حماس

ایران میں حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ مقاومتی محاذ نے حضرت امام علی علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام سے سبق لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے کہا کہ طوقان الاقصی نے تمام سیاسی حکمت عملیوں کو تہ و بالا کردیا اور فلسطینی مقاومت کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں۔

مشہد کی فردوسی یونیورسٹی میں شہداء کے اہل خانہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقاومت ہی فلسطینیوں کے حقوق کے حصول کا واحد راستہ ہے۔ حماس کے نمائندے نے مزید کہا کہ مقاومتی محاذ نے آج امام حسین علیہ السلام اور حضرت علی علیہ السلام کی شہادت سے متاثر ہوکر طاقت حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طوفان الاقصی سے قبل بعض عرب ممالک کی طرف سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں نے دشمن کی پوزیشن مستحکم کردی تھی لیکن طوفان الاقصی نے سب کچھ بدل کر فلسطین کے لیے ایک نیا مستقبل پیدا کر دیا۔

انہوں نے سید مقاومت شہید حسن نصر اللہ اور دوسرے شہداء کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج فلسطینی اور لبنانی عوام کے حوصلے بلند ہیں اور صہیونی حکومت پر حملوں میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

News ID 1928115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha