مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے صیہونی فوجیوں کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی مشکلات پر بات کی۔
صہیونی فوج نے اس رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کی حکمت عملی غزہ میں حماس کی حکمت عملی سے ملتی جلتی ہے لیکن لبنان میں جنگ اس سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ قابض فوج نے لبنان پر زمینی حملے کی مشکل کی نشاندہی کی ہو۔
قبل ازیں روزنامہ ٹائمز نے اعتراف کیا تھا کہ برطانوی شہری لبنان کی حزب اللہ کے خلاف جنگ میں صہیونی فوج میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان لوگوں میں سے ایک کا نام یوسی ہے جس نے لبنانی مجاہدین کے خلاف جنگ کے دوران اپنے خوف اور وحشت سے پردہ اٹھایا۔
یوسی نے بیان کیا کہ جن دنوں وہ جنوبی لبنان میں تھا، وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا: حزب اللہ کی فوجیں یقیناً بہترین اور اعلیٰ ترین فورسز ہیں۔"
آپ کا تبصرہ