مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی ٹی وی چینل 12 کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں کئے گئے سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ 55 فیصد صہیونیوں کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ سیاسی وجوہات کی بنا پر جاری ہے۔
اس کے علاوہ، اس سروے میں حصہ لینے والے 58 فیصد صہیونیوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر جنگ کی برطرفی کے بعد وہ نیتن یاہو پر مزید اعتماد نہیں کرتے۔
سروے کے مطابق 62% صیہونیوں کا خیال ہے کہ حکومت کے نئے وزیر جنگ اس عہدے کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ نیز ان میں سے 45 فیصد صیہونی حکومت کے مستقبل کے بارے میں مایوسی کا شکار تھے۔
آپ کا تبصرہ