مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ شہید یحیی السنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔
پوسٹ مارٹم انجام دینے والے صہیونی میڈیکل سینٹر کے سربراہ حن کوگل نے کہا ہے کہ شہید یحیی السنوار شہادت سے پہلے ان کے دائیں بازو میں چوٹ آئی تھی۔ انہوں نے اپنے بازو پر پٹی باندھی تھی تاکہ خونریزی کو روکا جائے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سر میں گولی لگنے سے یحیی السنوار کی شہادت ہوگئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے تین دنوں سے کچھ نہیں کھایا تھا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ سے صہیونی حکومت کی جانب سے حماس پر عائد الزامات کا پول کھل گیا۔ تل ابیب نے حماس پر غزہ میں امدادی سامان لوٹنے کا الزام لگایا تھا۔
صہیونی روزنامہ یدیعوت احارونوت نے اس سے پہلے کہا تھا کہ شہید یحیی السنوار کا جسد خاکی مقبوضہ علاقے میں کسی جگہ مخفی رکھا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ