مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی اور جنوبی سرحدوں سے مقاومت کے حملوں میں صہیونی فوج اور عوام کو بڑے پیمانے پر نقصان ہورہا ہے۔
حملوں میں اضافے کے ساتھ صہیونی عوام کی جانب سے نتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں بھی شدت آرہی ہے۔
صہیونی روزنامے یدیعوت احارونوت کے مطابق ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب میں وزارت دفاع کی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا اور یرغمالیوں کی رہائی کے لئے حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کیا۔
اس سے پہلے یدیعوت احارونوت نے صہیونی یرغمالیوں کے بارے میں نتن یاہو کے خیالات سے پردہ اٹھایا تھا جس کے بعد ان کے خلاف مظاہروں میں اضافہ ہوا ہے۔
اخبار نے کہا تھا کہ نتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے بجائے اپنی کابینہ کی بقاء اور تحقیقات سے بچنے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔
باخبر ذرائع نے کہا تھا کہ نتن یاہو کو خدشہ ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوجائے تو جلد انتخابات اور تحقیقاتی کمیٹی کا مطالبہ زور پکڑے گا۔
آپ کا تبصرہ