مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز کی جانب سے قابض صیہونی فوج کو دھول چٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں دو اسرائیلی بلڈوزروں کو یاسین 105 اینٹی آرمر راکٹوں اور شواظ بموں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
القسام نے الفلوجہ کے علاقے میں بھی صیہونی دشمن کے 12 پیادہ فوجیوں کے ایک گروپ کو گائیڈڈ اینٹی پرسنل بم سے نشانہ بنایا، جس میں ایک کمانڈر ہلاک جب کہ کئی فوجی شدید زخمی ہوئے۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے قریب ایک آپریشنل واقعے میں 50ویں نہال بریگیڈ کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ