21 اکتوبر، 2024، 12:00 AM

آج رات ضاحیہ میں عمارتوں کو نشانہ بنایا جائے گا، صہیونی ذرائع ابلاغ

آج رات ضاحیہ میں عمارتوں کو نشانہ بنایا جائے گا، صہیونی ذرائع ابلاغ

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے آج رات ضاحیہ میں عمارتوں پر حملوں کا خدشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے آج رات لبنان کے دارالحکومت کے علاقے ضاحیہ پر فضائی حملوں کا امکان ہے۔

صہیونی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ضاحیہ میں رفاہ عامہ کی عمارتوں کو ہدف بنایا جائے گا۔

صہیونی فوج کے ترجمان جنرل ڈینئل ہاگری نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے زیراہتمام قرض الحسنہ کا ادارہ خصوصی ٹارگٹ پر ہوگا۔

اس سے پہلے ﷺصہیونی خبری ویب سائٹ واللا نے بھی کہا تھا کہ صہیونی فوج اتوار کی رات ضاحیہ کے علاقے میں کئی عمارتوں پر حملے کرے گی۔

News ID 1927563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha