10 اکتوبر، 2024، 11:49 AM

بیروت، صہیونی فوج کا ضاحیہ پر دوبارہ حملہ

بیروت، صہیونی فوج کا ضاحیہ پر دوبارہ حملہ

صہیونی فورسز نے بیروت کے علاقے ضاحیہ پر دوبارہ فضائی حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فضائیہ نے بیروت کے علاقے ضاحیہ پر دوبارہ فضائی حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فضائیہ نے ضاحیہ میں رہائشی مکانات اور سویلین تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

لبنان نے صہیونی حملے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی فوج گذشتہ ایک مہینے سے بیروت کے علاقے ضاحیہ پر شدید حملے کررہی ہے۔ ضاحیہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

News ID 1927309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha