20 اکتوبر، 2024، 8:22 PM

جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت کی کاروائی، صیہونی کمانڈر سمیت متعدد فوجی ہلاک

جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت کی کاروائی، صیہونی کمانڈر سمیت متعدد فوجی ہلاک

صہیونی میڈیا ذرائع نے غزہ کے شمال میں ہونے والی جھڑپوں میں صہیونی فوج کی 401ویں بریگیڈ کے کمانڈر سمیت مزید تین فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی ذرائع نے غزہ کے شمال میں ہونے والی جھڑپوں میں صہیونی فوج کی 401ویں بریگیڈ کے کمانڈر سمیت مزید تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ان میڈیا ذرائع کے مطابق غزہ کے شمال میں جبالیہ کیمپ میں دو الگ الگ جھڑپوں کے دوران 4 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق 401 ویں بریگیڈ کا کمانڈر جبالیہ میں ایک انٹیلی جنس آپریش کے دوران مارا گیا۔

مذکورہ ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ 401 ویں بریگیڈ کے کمانڈر کرنل دقسہ کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے دروز قبیلے سے ہے جو جنگی علاقے میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران پرسنل کیریئر کے دھماکے کے نتیجے میں متعدد فوجیوں سمیت ہلاک ہوا۔

News ID 1927557

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha