مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید سید حسن نصراللہ کے ہمراہ شہید ہونے والے ایرانی جنرل شہید عباس نیلفروشان کا جسد خاکی کربلا، نجف، تہران، قم اور مشہد میں تشییع جنازہ کے بعد تدفین کے لئے اصفہان پہنچا دیا گيا ہے جہاں عوام کی بہت بڑی تعداد ان کی تشییع جنازہ میں شریک ہے۔
صبح سویرے سے ہی لوگوں کی آمد کی وجہ سے بزرگ مرد اسکوائر کے اطراف کی سڑکیں لوگوں سے کھچاکھچ بھر گئی تھیں۔
تشییع جنازہ میں لوگوں نے وسیع پیمانے پر شرکت کرتے ہوئے شہید نیلفروشان کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ شہید ہونے والے لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مشیر شہید جنرل عباس نیلفروشان کو آج ان کے آبائی شہر اصفہان میں تشییع جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا۔
تشییع جنازے میں جنرل سلامی، ایرانی سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سمیت دیگر اعلیٰ فوجی اور سیاسی حکام شریک ہیں۔
آپ کا تبصرہ