مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے ائیر چیف مارشل جنرل حاجی زادہ نے کہا: ملک کے اعلی حکام اور عوام کی جانب سے فضائیہ کی قدردانی پر مشتمل تعریفی پیغامات پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ آپریشن "وعدہ صادق 2" مجرم صیہونی رجیم کی گوشمالی کے مقصد سے کیا گیا تھا، جو حکومتی اعلی عہدیداروں کے متفقہ فیصلے، سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کی منظوری اور غیر متزلزل حمایت اور صدر اور سپریم کمانڈر ان چیف کی رہنمائی کے ساتھ انجام دیا گیا۔
فضائیہ کے جوان، ملک کی مسلح افواج کے ساتھ، پوری طرح چوکس اور آمادہ ہیں اور دشمن کی کسی بھی حماقت کی صورت میں اس کے بوسیدہ اور روبہ زوال ڈھانچے پر کاری ضرب لگائیں گے۔
آپ کا تبصرہ