13 اکتوبر، 2024، 6:46 PM

ایران کے میزائل حملے سے غیر معمولی نقصان پہنچا، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

ایران کے میزائل حملے سے غیر معمولی نقصان پہنچا، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ ایران کے میزائل حملے سے کئی فوجی اڈوں سمیت 10 مقامات کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایران کے حالیہ میزائل حملے کے دوران پہنچنے والے نقصانات کا اعتراف کیا ہے۔

صہیونی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے حملے کے نتیجے میں شہری ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی مقدار تقریباً 150 سے 200 ملین شیکل ہے جوکہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران کے میزائل حملے سے ہونے والا سب سے بڑا نقصان ہے۔

تاہم یکم اکتوبر کو ہونے والے میزائل حملے کے نتیجے میں ہونے والا نقصان بہت زیادہ ہے۔ جب کہ تل ابیب کے شمال میں ایک علاقے پر ایران کے میزائل حملے سے ہونے والا نقصان تقریباً 50 ملین شیکل ہے۔

مذکورہ اخبار نے مزید لکھا کہ اس حملے سے ریستورانوں اور لگژری اسٹورز کو کافی نقصان پہنچا جب کہ ایک ریستوراں مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور 150 اپارٹمنٹس کو بھی نقصان پہنچا۔

یدیعوت احرونوت نے لکھا کہ ایران کے میزائل حملے سے کئی فوجی اڈوں سمیت دس پوائنٹس کو خاصا نقصان پہنچا جب کہ ہد حشرون میں 100 اپارٹمنٹس ڈمیج ہوئے۔

اس صہیونی اخبار کے مطابق لبنان اور ایران کے میزائل اور ڈرون حملے سے صیہونیوں کو تقریباً ڈیڑھ ارب شیکل کا نقصان پہنچا ہے۔

News ID 1927380

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha