10 اکتوبر، 2024، 11:33 AM

جنگ نہیں چاہتے تاہم ہر طرح کے حالات کے لئے تیار ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

جنگ نہیں چاہتے تاہم ہر طرح کے حالات کے لئے تیار ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا تاہم ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی میں اضافے یا جنگ کی کوئی خواہش نہیں رکھتا ہے تاہم ہر طرح کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہے۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے عراقچی نے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے بارے میں کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں لیکن دشمن کی طرف سے کوئی مہم جوئی کی گئی تو ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

News ID 1927308

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha