مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان نے اپنی بین الاقوامی ایئرلائنز کی خصوصی پرواز کے ذریعے لبنان اور شام سے اپنے 71 شہریوں کو نکال لیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں ایک بیان میں واضح کیا کہ اس پرواز میں شام سے 4 اور لبنان سے 67 افراد سوار تھے جو بائی روڈ دمشق گئے اور پھر انہیں پاکستان منتقل کر دیا گیا۔
اس بیان میں مزید کہا گیا کہ لبنان اور شام میں پاکستانی سفارت خانوں کی جانب سے سکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور خوراک کے انتظامات کیے گئے تھے تاکہ انخلاء کو یقینی بنایا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ