4 اکتوبر، 2024، 7:09 AM

مشرق وسطی میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے، جی سیون

مشرق وسطی میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے، جی سیون

جی سیون ممالک نے مشرق وسطی میں کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی پالیسی کے حامی جی سیون ممالک نے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں جی سیون نے کہا ہے کہ حملہ اور جوابی کاروائی کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس سے مشرق وسطی کے حالات کنٹرول سے باہر ہوجائیں گے جو کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جی سیون ممالک تمام فریقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ احساس کرتے ہوئے صبر و تحمل سے کام لیں۔ جی سیون ممالک مشرق وسطی کی صورتحال پر تشویش کا شکار ہیں۔

بیان میں اسرائیل کے دفاع کے لئے آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

تنظیم نے لبنان اور غزہ پر صہیونی جارحیت کو نظرانداز کرتے ہوئے دوہرا معیار اختیار کیا ہے اور اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ جی سیون میں امریکہ، جرمنی، فرانس، برطانیہ، جاپان، اٹلی اور کینیڈا شامل ہیں۔

News ID 1927159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha