مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شامی فوج کے دفاعی نظام نے صیہونی دشمن کے ڈورن کو فضا میں ناکام بنا دیا ہے۔
شامی میڈیا کے مطابق ملک کے دفاعی سسٹم نے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں "جدید الشیبانی"، "دیماس" اور "یعفور" میں صیہونی رجیم کے حملہ آور ڈرونز کا مقابلہ کیا ہے۔
تاہم اس حملے کے ممکنہ جانی نقصان کی تفصیلات ابھی تک شائع نہیں کی گئی ہیں۔
قبل ازیں اسپوتنک نیوز ایجنسی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی دشمن کا ایک میزائل جبلیہ شہر کے نزدیک گرا، جس کے ساتھ ہی کئی زور دار دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
آپ کا تبصرہ