2 اکتوبر، 2024، 8:36 PM

ایران اور قطر کے درمیان مفاہمت کی چھ یاد داشتوں پر دستخط

ایران اور قطر کے درمیان مفاہمت کی چھ یاد داشتوں پر دستخط

ایران اور قطر کے اعلیٰ عہدے داروں نے مختلف اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، تربیتی اور کھیلوں کے شعبوں میں مفاہمت کی چھ یادداشتوں پر دستخط کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دوحہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا پرتپاک شاہی استقبال کیا گیا۔

 اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی چھ یادداشتوں پر دستخط کئے گئے جن میں ڈائر پورٹ کے ترقیاتی منصوبے میں تعاون، صحت کی دیکھ بھال اور فلاحی تعاون کا فروغ، تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کی توسیع، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر عمل درآمد شامل ہے۔ 

اس دوران دونوں ملکوں کے خارجہ امور، توانائی، کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزراء نے ملاقات کی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایشیا تعاون ڈائیلاگ (ACD) کانفرنس میں شرکت کے لئے آج ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں تہران سے قطر روانہ ہوئے۔

News ID 1927129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha