مہر خبررساں کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے صحافیوں کو بتایا کہ صیہونی جو کچھ کہتے ہیں وہ زیادہ تر نفسیاتی جنگ کا حصہ ہوتا ہے اور وہ مجرم نیتن یاہو کو اپنے آقاؤں اور آبادکاروں کے سامنے جیت کی تصویر پیش کرنے کی کوشش کے طور پر ایسا رہے ہیں، تاہم وہ بہت تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
جنرل موسوی نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے اسرائیلی رجیم کے ہاتھوں قتل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید نصر اللہ کا خون اسرائیلی رجیم اور اس کے حکام کو لے ڈوبے گا۔
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ جمعہ کے روز بیروت کے نواحی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے۔
اتوار کی شب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ صیہونی رجیم کے جرائم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا اور جواب ضرور دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ