مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ 2006 میں حزب اللہ اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ کے بعد پہلی مرتبہ صہیونی بحریہ کی جنگی کشتیاں میدان جنگ میں داخل ہوگئی ہیں۔
العھد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فضائیہ کے ساتھ جنگی کشتیاں بھی بحیرہ روم سے بیروت پر حملے کررہی ہیں۔
صہیونی بحریہ کے دستے لبنان کے ساحلی علاقوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ گذشتہ روز سے اب تک صہیونی فوج نے لبنان کے مختلف حصوں پر تیس سے زائد مرتبہ حملہ کیا ہے۔
بیروت سے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی حملوں کے بعد مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
صہیونی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقے البقاع پر حملہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ