مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان کے مختلف شہروں پر جارحیت کے بعد حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔
صہیونی ذرائع کے مطابق لبنان سے درمیانے درجے تک مار کرنے والے کئی میزائل صہیونی علاقوں پر فائر کئے گئے ہیں۔
عبرانی میڈیا نے اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حیفا اور کریات شمونہ میں حزب اللہ کے کئی میزائل گرے ہیں۔
اسرائیل ہیوم نے رپورٹ دی ہے کہ حیفا اور اس کے گردو نواح میں کم از کم دس میزائل گرے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
اخبار کے مطابق خطرے کے سائرن بجانے کے بعد لوگ محفوظ مقامات کی طرف جارہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ