مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی آرمی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ پچھلے چند گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان سے مغربی الجلیل پر 45 راکٹ داغے گئے۔
حالیہ ہفتوں میں لبنان کی حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان کشیدگی کے بعد مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
جب کہ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے گزشتہ پیر سے لبنان پر شدید اور وسیع حملہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 600 سے زائد افراد شہید جب کہ 2500 زخمی ہو چکے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق تقریباً 400,000 افراد متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ