26 ستمبر، 2024، 9:19 AM

صدر پزشکیان کا امریکہ میں مقیم ایرانیوں سے خطاب؛

مغربی میڈیا کی طرف سے پیش کرنے والے ایران اور حقیقی ایران میں بہت فرق ہے

مغربی میڈیا کی طرف سے پیش کرنے والے ایران اور حقیقی ایران میں بہت فرق ہے

صدر پزشکیان نے امریکہ میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ مغربی میڈیا کی طرف سے پیش کرنے والے ایران اور حقیقی ایران میں بہت فرق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکہ میں مقیم ایرانی شہریوں سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران صدر پزشکیان نے کہا کہ ہماری نظر میں ایران پر کسی خاص گروہ کا نہیں بلکہ پورے ایرانیوں کی حکمرانی ہے۔ اگر یہ سوچ ہمارے اندر راسخ ہوجائے تو ہم سب ایران کی ترقی اور پیشرفت کے لئے کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج مغربی ذرائع ابلاغ میں ایران کا حقیقی چہرہ پیش نہیں کیا جاتا ہے۔ مغربی میڈیا کی طرف سے پیش کرنے والے ایران اور حقیقی ایران میں بہت فرق ہے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ہم نے انتخابات میں کسی گروہ یا جماعت سے وابستہ ہوئے بغیر حصہ لیا اور ایرانی عوام کے صدر کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی تاکہ ہمارے ملک کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈوں کا غلط ہونا ثابت ہوجائے۔

انہوں نے غزہ کے حالات کے بارے میں میڈیا کی دوغلی پالیسی کے بارے میں کہا کہ مغربی میڈیا ایران میں ہونے والے ہر واقعے کو انسانی حقوق کی خلاف کے عنوان سے رپورٹ کرتا ہے جبکہ صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کے بارے میں خاموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قدرت طلبی اور اپنے ثروت اندوزی کے لئے نہیں بلکہ عوام کی خاطر میدان میں آئے ہیں۔ اگر عوام کی مشکلات حل کرسکیں تو اس حوالے سے خود کو پیش آنے والے ہر سختی برداشت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں کسی قسم کا بحران نہیں چاہتے ہیں بلکہ وحدت اور ہمدلی ایجاد کرنا چاہتے ہیں۔ دوسروں کے ساتھ گفتگو اور مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ میں ذاتی طور پر ایران کے لئے زندگی گزارنے کی کوشش کی ہے۔ اپنا علم اور توانائی مملکت کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے اور آج بھی ایسا ہی کروں گا۔

News ID 1926913

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • 11:36 - 2024/09/26
      0 0
      Mashallah