24 ستمبر، 2024، 9:48 AM

حیفا پر دوبارہ حزب اللہ کا شدید حملہ، خطرے کے سائرن بج گئے

حیفا پر دوبارہ حزب اللہ کا شدید حملہ، خطرے کے سائرن بج گئے

حیفا پر حزب اللہ کے شدید حملوں کے بعد شہر میں خطرے کے سائرن بج گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ بیروت پر صہیونی حکومت کے حملوں کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا پر میزائل حملوں کا نیا دور شروع کیا ہے۔

یونیوز لبنان نے کہا ہے کہ حیفا کے جنوب مشرق میں میزائل حملوں کے بعد شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں کی طرف جانے کے لئے خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق حیفا کے نزدیک واقع العفولہ اور ناصرہ میں بھی حزب اللہ کے میزائل گرے ہیں جس سے صہیونیوں کے درمیان خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

یونیوز نے کہا ہے کہ حملوں میں استعمال ہونے والے راکٹ اور میزائل جنوبی لبنان سے فائر کئے گئے ہیں۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ہونے والے حملوں میں صہیونی فضائی اڈے رامات ڈیوڈ کو دوبارہ "فادی2" میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

News ID 1926866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha