23 ستمبر، 2024، 6:39 PM

شمالی محاذ کی صورت حال نہایت سنگین ہے، صیہونی ترجمان کا اعتراف

شمالی محاذ کی صورت حال نہایت سنگین ہے، صیہونی ترجمان کا اعتراف

صیہونی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا کہ آج صبح سے جنوبی لبنان میں 300 سے زائد اہداف پر حملے کیے ہیں تاہم اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی محاذ میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی فوج کے ترجمان نے لبنان کے جنوبی علاقوں میں وسیع پیمانے پر جارحیت کا دعوی کرنے کے ساتھ ہی اعتراف کیا کہ اسرائیل کے لئے شمالی محاذ میں حالات نہایت سنگین ہیں۔

دانیال ہاگاری نے جنوبی لبنان میں عام شہریوں کے قتل عام سے متعلق حقائق کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بنیادی ڈھانچے پر حملہ کر رہے ہیں جو حزب اللہ نے لبنان میں برسوں کے دوران تعمیر کیا ہے۔ ہم نئے پلان کے مطابق شمالی محاذ میں اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کریں گے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسرائیل کے داخلی محاذ سے متعلق ہدایات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، مزید کہا کہ ہم اندرونی محاذ کی ہدایات میں کسی بھی وقت تبدیلی کے لیے تیار ہیں۔

ہم حزب اللہ کو اسرائیل پر حملے کے لیے اپنے ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ہاگری نے دعویٰ کیا کہ ہمارا ایک مشن ہے، اور وہ یہ ہے کہ شمالی اسرائیل کے آبادکاروں کو ان کے علاقوں میں واپس لائیں، اور اس مقصد کے حصول کے لئے مطلوبہ اقدامات کریں گے۔ ہم جلد ہی مشرقی لبنان میں بقاع کے علاقے پر حملوں کی تیاری کریں گے۔

پیر کی صبح سے اسرائیلی فوج نے تین مرحلوں میں لبنان کے جنوب اور مشرق میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے دوران سرکاری ذرائع کے مطابق 100 افراد شہید اور 400 زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم جواب میں حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں کے علاوہ حیفا پر تباہ کن میزائل حملے کے ذریعے تل ابیب کو تگنی کا ناچ نچایا ہے۔

News ID 1926855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha