مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فوج کی بربریت جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ کے پناہ گزین کیمپ النصیرات میں اسکول پر حملہ کیا ہے۔
خالد بن ولید اسکول پر صہیونی فضائیہ کے حملے کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے شہداء کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دراین اثناء غزہ کے دوسرے پناہ گزین کیمپ شاتی میں بھی صہیونی فوج نے بچوں کے اسکول کفر قاسم پر حملہ کیا ہے جس میں سات شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ کی جنگ کے آغاز سے اب تک صہیونی فوج نے منظم منصوبے کے تحت اسکولوں کو نشانہ بنایا ہے۔ رہائشی مکانات پر حملوں کے بعد بڑی تعداد میں فلسطینی اقوام متحدہ کے زیر اہتمام چلنے والے اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہورہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ