20 ستمبر، 2024، 9:13 AM

عالمی فضائی کمپنیوں نے تل ابیب کے لئے پروازیں بند کردیں

عالمی فضائی کمپنیوں نے تل ابیب کے لئے پروازیں بند کردیں

بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل کی مخدوش سیکورٹی حالات کی وجہ سے تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں بند کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے بعد لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

حزب اللہ نے صہیونی حکومت پر انتقامی حملوں کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اسرائیل میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

حالات مزید خراب ہونے کی وجہ سے اسرائیل میں فعالیت کرنے والی مغربی کمپنیوں نے دوسرے ممالک کی طرف منتقل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی معروف فضائی کمپنی ڈیلٹا نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال تک کے لئے نیویارک اور تل ابیب کے درمیان پروازیں معطل کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کئی یورپی کمپنیوں نے بھی بن گوریان ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بند کیا ہے۔

News ID 1926771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha