17 ستمبر، 2024، 5:21 PM

رہبر معظم کی ایرانی ایتھلیٹ صادق بیت سیاح سے گفتگو: ان شاء اللہ حضرت ام البنین (س) خود اجر دیں گی

رہبر معظم کی ایرانی ایتھلیٹ صادق بیت سیاح سے گفتگو: ان شاء اللہ حضرت ام البنین (س) خود اجر دیں گی

رہبر معظم انقلاب نے پیرس پیرا اولمپک گیمز کی نیزہ بازی میں تمغہ طلائی سے محروم ہونے والے کھلاڑی صادق بیت سیاح کو تسلی دیتے ہوئے فرمایا کہ انشاء اللہ جناب ام البنین (س) خود آپ کو اس کام کا اجر عطا کریں گی۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب نے پیرس پیرا اولمپک گیمز میں تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران نیزہ بازی میں حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود جناب ام البنین ع سے اظہار عقیدت کے طور پر پرچم لہرانے کے جرم میں گولڈ میڈل سے محروم ہونے والے ایتھلیٹ صادق بیت سیاح کو تسلی دیتے ہوئے فرمایا کہ انشاء اللہ جناب ام البنین ع خود آپ کو اس کام کا اجر عطا کریں گی۔

واضح رہے کہ پیرس پیرا اولمپک گیمز کی جیوری نے صادق بیت سیاح کا تمغہ طلائی حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے پرچم سے عقیدت کا اظہار کرنے پر واپس لے لیا تھا، جب کہ صادق بیت سیاح نے اسے دوہرا اور غیر پیشہ ورانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹوکیو پیرالمپکس میں بھی حضرت ام البنین ع کا پرچم لہرایا تھا لیکن وہاں کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا۔

News ID 1926710

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha