مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ فلسطینی عوام جلد فتح کا مشاہدہ کریں گے جب کہ اسرائیل اور جارح دشمن جلد ہی فلسطینیوں کے خلاف اپنے مذموم اور شیطانی جرائم کا مزہ چکھیں گے۔
انہوں نے مغربی آذربائیجان میں ایک ائیر بیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آٹھ سالہ جنگ (دفاع مقدس) کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسلامی انقلاب کی اعلیٰ اقدار کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
جنرل سلامی نے اس بات پر زور دیا کہ ہم دشمنوں کے جرائم اور ضرورت سے زیادہ مطالبات کے مقابلے میں کبھی ہمت نہیں ہاریں گے اور نہ ہی پیچھے ہٹیں گے۔
انہوں نے نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی سطح پر ایک مضبوط، محفوظ اور طاقتور ملک ہے اور استکباری طاقتوں سے ان کی زبان میں بات کرتا ہے۔
انہوں نے ایران کی طرف سے اسرائیلی رجیم کے خلاف آپریشن 'وعدہ صادق' کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کا ایران کا وعدہ یقینی ہے جو اپنے مقررہ وقت اور جگہ پر پورا ہو گا۔
جنرل سلامی نے زور دیا کہ "ہم دشمنوں کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچاتے ہیں اور ان سے بدلہ ضرور لیتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ