11 ستمبر، 2024، 9:54 AM

ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہیں، ایرانی آرمی چیف

ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہیں، ایرانی آرمی چیف

ایرانی آرمی چیف نے مسلح افواج کے اہلکاروں کی آمادگی اور توانائی کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی زمینی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے تیکنیکی اور اسٹریٹیجک آپریشن کے لئے جوانوں کی توانائی اور آمادگی کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان امور میں کامیابی کے لئے جوانوں کے اندر مہارت، علم اور شجاعت و بہادری ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور سلامتی کی حفاظت کے لئے پرعزم ہیں۔

جنرل موسوی نے کہا کہ ایران ایک خودمختار اور خود کفیل ملک ہے جس کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہم سب مکمل آمادہ ہیں۔

News ID 1926563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha