مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے کچھ دیر پہلے مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقوں پر لبنانی حزب اللہ کے بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق بی تست، لیمان، شلومی، نہاریہ، ساعر، غیشر اور ہذیف سمیت مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج گئے ہیں۔
المیادین کے رپورٹر نے مغربی الجلیل کے مقبوضہ علاقوں پر بھی حزب اللہ کے ڈرون حملے کی خبر دی۔
دوسری طرف صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ہنیتا اور شلومی کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
صیہونی حکومت کی ایک ویب سائٹ نے نہاریہ کے علاقے پر حزب اللہ کے براہ راست ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔
صہیونی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ علاقوں پر حزب اللہ کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور 99 فیصد بستیوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جو اس سے پہلے خالی نہیں کی گئی تھیں جب کہ اس وقت مذکورہ بستیوں سے مسلسل سائرن کی آواز آرہی ہے۔
المیادین کے رپورٹر نے نہاریہ کے علاقے میں بعض فوجی اہداف پر لبنانی حزب اللہ کے حملے کی خبر دی ہے۔ صہیونی میڈیا نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے، تاہم دعویٰ کیا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آپ کا تبصرہ