8 ستمبر، 2024، 10:55 PM

ایرانی کھلاڑیوں نے پیرالمپکس میں ریکارڈ توڑ دیا/ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے جیتے

ایرانی کھلاڑیوں نے پیرالمپکس میں ریکارڈ توڑ دیا/ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے جیتے

ایرانی کھیلوں کے فیڈریشن نے پیرس میں منعقدہ 17ویں پیرا اولمپکس گیمز میں "فرزندان ایران " کے نام سے "ایمان، ایثار اور فخر" کے نعرے کے ساتھ شرکت کر کے تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، پیرالمپکس گیمز کے 17ویں راونڈ میں ایرانی کھیلاڑیوں کی 10ویں شرکت کے موقع پر ملک کی اسپورٹس فیڈریش ٹیم "فرزندان ایران" کے نام سے "ایمان، ایثار اور عزت" کے نعرے کے ساتھ 10 شعبوں میں 65 کھلاڑیوں کے ساتھ پیرس روانہ ہوئی۔

اپنے حریفوں کے ساتھ 10 دن کے مقابلے کے اختتام پر ایرانی کھلاڑیوں نے 8 گولڈ میڈلز، 10 سلور اور 7 برانز میڈلز جیت کر 14 ویں پوزیشن حاصل کی، تمغوں کی یہ تعداد ایرانی کھلاڑیوں کی پیرالمپکس گیمز میں دسویں بار شرکت کے اعتبار سے سب بڑی اور ریکارڈ تعداد ہے۔

بلاشبہ، تمغوں کے معیار کے لحاظ سے، لندن پیرا اولمپک گیمز میں شرکت کرنے والی ایرانی کھیلوں کی ٹیم نے 24 تمغے جیت کر 11ویں پوزیشن حاصل کی جن میں 10 طلائی، 7 چاندی اور 7 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

News ID 1926508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • شیرازی عباس 06:43 - 2024/09/10
      0 0
      فخر اسلام ، فخر مومنین جہاں زندہ باد جوانان و مردان ایران