مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس24 کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی مسلح افواج نے شمالی کوریا پر کچروں بھرے غبارے سئیول کی طرف بھیجنے کا الزام لگایا ہے۔
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے گذشتہ تین دنوں کے اندر 900 سے زائد غبارے جنوبی کوریا بھیجے ہیں جو کچروں سے بھرے ہوئے تھے۔
جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا سے چھوڑے گئے غباروں میں سے 100 سے زیادہ غبارے سئیول اور گیونگی صوبے میں گرے ہیں۔
جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ اکثر غباروں میں ردی کاغذ اور پلاسٹک کے تھیلے ہیں۔
سئیول حکام نے کہا ہے کہ مئی سے اب تک پیانگ یانگ نے تقریبا 5 ہزار کیچرے کے غبارے جنوبی کوریا بھیجے ہیں۔
شمالی کوریا کے اس اقدام کے جواب میں جنوبی کوریا نے باہمی کشیدگی کم کرنے کے معاہدے کو معطل کرکے سرحدی علاقوں میں لاوڈسپیکر کے ذریعے پیانگ یانگ کے خلاف اعلانات شروع کئے ہیں۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے میزائل تجربات اور جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی سردمہری کا شکار ہیں۔
آپ کا تبصرہ