4 ستمبر، 2024، 5:48 PM

تہران کے میئر کا دورہ شام، باہمی تعاون بڑھانے پر انفاق

تہران کے میئر کا دورہ شام، باہمی تعاون بڑھانے پر انفاق

تہران کے میئر علی رضا زکانی نے شام کی برآمدات کی نمائش (دمشق ایکسپو) میں شرکت کے لیے بدھ کو دمشق کا دورہ کیا۔

مہر نیوز کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے مئیر علی رضا زکانی دمشق ایکسپو میں شرکت کے لئے شام پہنچے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ تہران اور دمشق کے درمیان مثبت اور تعمیری معاہدوں کا باعث بنے گا۔

رپورٹ کے مطابق تہران کی بلدیہ کے سینئر ارکان کا ایک وفد میئر علی رضا زکانی کی سربراہی میں بدھ کے روز شام کے دارالحکومت دمشق پہنچا جہاں دمشق کے گورنر محمد طارق کرشتی نے ان کا استقبال کیا۔

دمشق کے گورنر نے اس دورے کو ایران اور شام کے دارالحکومتوں کے اعلی حکام کی جانب سے تعاون کی سطح کو بڑھانے کے لیے خصوصی توجہ کا حامل قرار دیا۔

انہوں نے دمشق ایکسپو کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تہران کے میئر کے اس ایکسپو کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے دورے کے ساتھ ساتھ تہران اور دمشق کے درمیان تعاون کے نئے مرحلے کا آغاز ہوگا۔

اس دوران تہران کے مئیر زکانی نے بھی امید ظاہر کی کہ ان کے دورے کے دوران ہونے والی بات چیت اور ورکنگ میٹنگز دونوں شہروں کے درمیان مثبت اور تعمیری معاہدوں کا باعث بنیں گی۔

تہران کے میئر دمشق کے گورنر کی دعوت پر شام گئے ہیں، جہاں وہ دوست ملک کے وزیر اعظم، امور داخلہ و اقتصادیات اور بیرونی تجارت کے وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔

News ID 1926403

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha