مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارن انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے نئے تعینات ہونے والے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ کے نام ایک پیغام میں کہا کہ بلاشبہ فعال دفاعی سفارت کاری کے شعبے میں آپ کے گراں قدر تجربات خطے اور نئے ورلڈ آرڈر کی تشکیل میں ایران کی پوزیشن کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ کو ایران کے نئے وزیر دفاع مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا: بلاشبہ، بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ کے کئی سالوں تک مختلف عہدوں پر قابل قدر تجربات ایشیا کے پڑوسی اور لاطینی امریکہ کے ہم خیال ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط کے مطابق نئے علاقائی اور عالمی نظام کی تشکیل میں ایران کی پوزیشن کو مضبوط کر سکتے ہیں۔
نئے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل ناصر زادہ نے ایرانی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد کہا کہ وہ تحقیقی منصوبے شروع کریں گے اور فوجی پالیسیاں اپنائیں گے تاکہ ایران کو درپیش خطرات کے پیش نظر دفاعی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ