23 اگست، 2024، 12:16 PM

ایرانی انٹیلی جنس کی بروقت کاروائی؛ملک کے چار صوبوں سے داعش کے 14 دہشت گرد گرفتار

ایرانی انٹیلی جنس کی بروقت کاروائی؛ملک کے چار صوبوں سے داعش کے 14 دہشت گرد گرفتار

ایران کی منسٹری آف انٹیلی جنس نے آگاہ کیا کہ ملک کے چار صوبوں سے امریکی اور صیہونی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ داعش کے 14 عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے آگاہ کیا کہ ملک کے چار صوبوں سے دہشت گرد گروہ داعش کے 14 عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کےمطابق تہران، البرز، فارس اور خوزستان کے صوبوں میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران داعش خراسان کے نام سے مشہور امریکی صہیونی دہشت گرد گروہ کے 14 عناصر گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

گرفتار شدہ عناصر دہشت گردانہ کارروائیوں کی غرض سے گزشتہ دنوں غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے تھے جن میں سے 7 کو صوبہ فارس میں جب کہ دیگر 7 کو تہران، البرز اور خوزستان سے گرفتار کیا گیا۔

News ID 1926141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha