17 اگست، 2024، 1:19 PM

صحافی تنظمیوں کا امریکی وزیر خارجہ کو خط، اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل بند کی جائے

صحافی تنظمیوں کا امریکی وزیر خارجہ کو خط، اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل بند کی جائے

دنیا بھر کے 100 سے زائد صحافیوں اور میڈیا کارکنوں نے صیہونی حکومت کا مواخذہ کرنے اور مقبوضہ علاقوں میں ہتھیاروں کی ترسیل بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روزنامہ فلسطینی الیوم نے مڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صحافیوں کے حقوق کا دفاع کرنے والی سات تنظیموں اور 20 نیوز میڈیا آؤٹ لیٹس نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو ایک خط کے ذریعے صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم سے آگاہ کرتے ہوئے امریکہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے نام لکھے گئے مذکورہ خط میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں ہتھیار بھیجنے کا عمل بند کیا جائے۔ کیونکہ صیہونی حکومت غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافیوں کو ان ہتھیاروں سے قتل کر رہی ہے۔ قابض رجیم عام لوگوں، بیماروں، زخمیوں اور صحافیوں میں کوئی فرق نہیں کرتی اور وہ جان بوجھ کر صحافیوں کو قتل کرنے کے درپے ہے، کیونکہ وہ غزہ کے حقائق کو عالمی رائے عامہ اور عوام تک پہنچانے والے میڈیا کارکنوں سے ڈرتی ہے۔ 

آج غزہ کی آواز دنیا میں سنی جا رہی ہے۔ غزہ میں بلٹ پروف جیکٹیں بھی صحافیوں کی حفاظت نہیں کر سکتیں۔ غاصب صیہونی غزہ میں موجود صحافیوں اور نامہ نگاروں کے خلاف لڑنے کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر بھی فلسطینیوں سے متعلق مواد کی اشاعت کو روکتے ہیں۔

News ID 1926029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha