13 اگست، 2024، 3:29 PM

اسرائیل پر ایران کا ممکنہ حملہ، امریکی صدر کی یورپی رہنماوں سے گفتگو

اسرائیل پر ایران کا ممکنہ حملہ، امریکی صدر کی یورپی رہنماوں سے گفتگو

امریکی صدر نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سربراہان مملکت سے رابطہ کرکے اسرائیل کے خلاف ایران کی کاروائی اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے سربراہان مملکت سے ٹیلفون پر رابطہ کرکے مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مشرق وسطی کی صورتحال اس وقت زیادہ گھمبیر ہوگئی جب صہیونی حکومت نے تہران میں حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملہ کیا اور ایران کی حاکمیت کو پامال کیا۔ ایران نے واقعے کے بعد اسرائیل کو سخت سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر نے یورپی رہنماوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف ایران کی جوابی کاروائی اور غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ غزہ میں گذشتہ دس مہینوں سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور شدید محاصرے کے باوجود امریکہ اور یورپی ممالک فلسطین کے بجائے اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں۔

News ID 1925948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha