مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم کے سیاسی مشیر رئیر ایڈمرل علی شمخانی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔
ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صہیونی سرکش حکومت کو سزا دینے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر حملہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا مقصد جنگ بندی کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ صہیونی حکومت کو سزا دینے سے پہلے قانونی اور سفارتی اقدامات کو پورا کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کردیا تھا۔ 31 جولائی کو ہونے والے حملے میں شہید اسماعیل ہنیہ کے علاوہ ان کا ذاتی محافظ بھی شہید ہوگیا تھا۔
آپ کا تبصرہ