7 اگست، 2024، 9:34 PM

پاکستان اور عراق کا ہوائی سفر کے ذریعے اربعین جانے والے زائرین سے داخلے پر پاسپورٹ نہ لینے کا فیصلہ

پاکستان اور عراق کا ہوائی سفر کے ذریعے اربعین جانے والے زائرین سے داخلے پر پاسپورٹ نہ لینے کا فیصلہ

اربعین پر ٹریول ایجنٹوں کی بجائے عراقی سفارتخانہ زائرین کو ویزے جاری کرے گا، کوٹے میں اضافے کا بھی فیصلہ زائرین سے زائد فیس چارج کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور عراق نے ہوائی سفر کے ذریعے عراق جانیوالے پاکستانی زائرین سے داخلے پر پاسپورٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ بذریعہ ہوائی جہاز عراق جانے والے پاکستانی زائرین سے داخلے پر پاسپورٹ نہیں لئے جائیں گے اور اربعین کے موقع پر ٹریول ایجنٹوں کی بجائے عراقی سفارتخانہ خود زائرین کو ویزے جاری کرے گاجبکہ اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کی درخواست پر زائرین کے لئے رواں سال گزشتہ سال سے زیادہ ویزے جاری کئے جائیں گے۔

News ID 1925842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha