2 اگست، 2024، 2:28 PM

دوحہ، شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ اور تشییع، عوام کی کثیر تعداد میں شرکت، ویڈیو، تصاویر

دوحہ، شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ اور تشییع، عوام کی کثیر تعداد میں شرکت، ویڈیو، تصاویر

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحہ میں ادا کی گئی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ قطر کے دارالحکومت دوحہ کی مسجد میں ادا کی گئی جس میں مختلف ممالک کے وفود کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

خالد مشعل اور حماس کے دیگر رہنما دوحہ بین الاقوامی ائیرپورٹ پر پہنچ گئے۔

مختلف ممالک کے وفود دوحہ کی مقامی مسجد میں حماس کے وفد کو تعزیت پیش کررہے ہیں۔

اسلامی جمہوری ایران اور ترکی سمیت مختلف ممالک کے نمائندے شہید اسماعیل ہنیہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

ترکی کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے حماس کے رہنماوں کو تنظیم کے سربراہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

فلسطینی الفتح کے نمائندے جبریل الرجوب اور محمود العالول دوحہ پہنچ گئے۔

دوحہ کی مسجد میں شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے۔

فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے رہنما خلیل الحیہ، زیاد النخالہ اور شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نماز جنازہ میں شریک ہیں۔

دوحہ، شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ اور تشییع، عوام کی کثیر تعداد میں شرکت، ویڈیو، تصاویر

نماز جنازہ کے بعد شہید اسماعیل ہنیہ کو آخری آرامگاہ کی طرف لے جایا جارہا ہے۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی اور ان کے والد تشییع جنازہ میں شریک ہیں۔

الجزیرہ کے نمائندے کے مطابق دوحہ کی شاہراہوں پر عوام کا جم غفیر تشییع جنازہ کے لئے موجود ہے۔

تشییع جنازہ کے موقع پر شرکاء نعرے لگارہے ہیں: اے فلسطین تجھ پر ہماری جان قربان!

News ID 1925757

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha