31 جولائی، 2024، 5:38 PM

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف پریس کلب لاہور سے امریکی قونصلیٹ تک ریلی

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف پریس کلب لاہور سے امریکی قونصلیٹ تک ریلی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام امت مسلمہ کے ہیرو اور فسلطینی رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے المناک سانحہ پرلاہور پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی نکالی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام امت مسلمہ کے ہیرو اور فسلطینی رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے المناک سانحہ پرلاہور پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت آئی ایس او لاہور کے صدر ذریت شاہ نقوی نے کی۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے بھی خصوصی خطاب کیا۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف پریس کلب لاہور سے امریکی قونصلیٹ تک ریلی

احتجا ج میں خواتین،بچوں اور جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر آئی ایس او کے رہنماوں کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ناسور کا واحدعلاج اسکا خاتمہ ہے۔اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے عالم اسلام کا عظیم نقصان ہوا یہ جنگ نہیں کھلی دہشتگردی ہے جس میں برطانیہ جرمنی سمیت تمام استکباری ممالک شامل ہیں۔جب تک دنیا پر صہیونی دنیا پر مسلط رہیں گے امن ممکن نہیں ہے،عالم اسلام کو اب عالم کفر کے خلاف متحد ہونا ہوگا دنیا میں امن تب ہی ممکن ہے جب ان کے ہاتھوں کو توڑ دیا جائے گاضرورت اس امر کی ہے کہ پورا عالم اسلام متحد ہوکر غاصب ریاست کے خلاف قیام کرے اور دنیا کو اس سے نجات دلائے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف پریس کلب لاہور سے امریکی قونصلیٹ تک ریلی

شہید کا قتل کھلی دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔شہید القدس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔فلسطینی مزاحمت اور اسرائیل مخالف تحریک کی صفوں کو تقویت ملی گی۔

News ID 1925713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha