30 جولائی، 2024، 6:59 PM

پارہ چنار میں خونریز جنگ کے خلاف آئی ایس او کا ملکگیر احتجاج

پارہ چنار میں خونریز جنگ کے خلاف آئی ایس او کا ملکگیر احتجاج

پارہ چنار میں جاری خونریز جنگ کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پارہ چنار میں جاری خونریز جنگ کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ملک بھر کی طرح لاہور میں پریس کلب کے سامنے آئی ایس او لاہور کے صدر سید ذریت شاہ نقوی کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما ارتضیٰ باقر اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ ظہیر کربلا ئی نے بھی شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سرزمین شہداء ا پارہ چنار یک بار پھر بارود کی لپیٹ میں ہے۔سوچی سمجھی سازش کے تحت علاقائی امن کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلا گیا۔ پاراچنار کے عوام پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہے، محب وطن غیور عوام نے ہمیشہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کا جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کر کے خاک میں ملایا، پارہ چنار کے عوام کو ایک بار پھر حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے۔

ریاست کی کالی بھیڑوں کی ایما پر  پھر کرم ایجنسی کے امن کو جنگ میں دھکیلنا تشویش ناک ہے۔قانون نافذ کرنے والے امن کو قیام یقینی بنایا جائے۔مقررین کا کہنا تھا کہ مقامی افراد کی مداخلت سے عارضی جنگ بندی تو ہوگئی ہے مگر پارہ چنار کے شیعہ سنی عوام مستقل امن چاہتے ہیں۔

پارہ چنار میں خونریز جنگ کے خلاف آئی ایس او کا ملکگیر احتجاج

انہوں نے مطالبہ کیا ہے زمینی تنازعہ کو مسلکی تنازعہ بنانے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ پارا چنار میں ان قوتوں نے فتنہ کھڑا کیا  جنہیں امن کی نہیں  جنگ کی ضرورت ہے۔ کرم ایجنسی میں امن پسند لوگ بستے ہیں۔پارا چنار پر چاروں طرف سے حملے کیے جا رہے ہیں۔صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پارا چنار میں امن و امان کے قیام میں ناکام نظر آئے پارا چنار کے عوام کا واحد مطالبہ ہے کہ وہاں امن قائم کیا جائے۔ہمارے لوگوں سے جینے کا حق اور سکون نہ چھینا جائے۔

پارہ چنار میں خونریز جنگ کے خلاف آئی ایس او کا ملکگیر احتجاج

News ID 1925682

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha