مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سابق امریکی صدر اور انتخابی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر پنسلوینیا میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کی گئی جس میں ان کو معمولی خراش آیا تھا۔
واقعے کے بعد حملے کے حوالے سے مختلف دعوے شروع کئے گئے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے سعید ایروانی نے بعض افراد کی جانب سے حملے میں ایران کا ہاتھ ہونے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کی نظر میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک مجرم اور جنایت کار ہے جس نے شہید قاسم سلیمانی کا قتل کرنے کا حکم صادر کیا۔ ان پر عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔
ایروانی نے کہا کہ ایران نے ٹرمپ سے بدلہ لینے کے لئے قانونی طریقہ اپنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ