4 جولائی، 2024، 10:59 AM

اردبیل، 21 ویں استقبال محرم کانفرنس، شہر میں سیاہ پوشی شروع

اردبیل، 21 ویں استقبال محرم کانفرنس، شہر میں سیاہ پوشی شروع

اکیسویں استقبال محرم کانفرنس مسجد اعظم اردبیل میں ہوئی، پورے شہر میں ماہ محرم کے سلسلے میں سیاہ پوشی کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صوبہ اردبیل کے مرکز اردبیل میں اکیسویں استقبال محرم کانفرنس منعقد ہوئی۔ مسجد اعظم میں ہونے والے اس اجتماع میں گذشتہ سالوں کی نسبت عزاداروں نے زیادہ جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

اردبیل کے مئیر محمود صفری نے اس موقع پر کہا کہ اردبیل کی عزاداری ایران میں زبان زد عام ہے۔ لوگ عشق حسینی سے سرشار ہوکر مجلس میں شرکت کرتے ہیں اور شہداء کربلا کا غم مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کی استقبال محرم کانفرنس میں اردبیل کے باشندوں کے علاوہ دوسرے شہروں سے آنے والے سیاحوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔ حکومت اردبیل کی عزاداری کی بقاء اور ترویج پر خصوصی توجہ دے رہے۔ یہاں کی رسومات کے مطابق 26 ذی الحجہ کو طشت گزاری کی رسم ادا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج کی جوان نسل کو عشق حسینی اور عزاداری کی مقدس رسومات کو اگلی نسلوں تک منتقل کرنا چاہئے تاکہ حضرت امام حسینؑ اور ان کے با وفا اصحاب کی یاد نسل در نسل زندہ رہے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق کانفرنس میں منقبت خوانوں اور نوحہ خوانوں نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور اردبیل کے دس پیر غلام حسینی کی حوصلہ افزائی اور قدردانی کی گئی۔

News ID 1925163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha